بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اصغر خان کیس ٗایف آئی اے نے نواز شریف سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 1990 کے انتخابات میں مبینہ طور پر انٹر سروسز ایجنسی سے رقم وصول کرنے سے متعلق اصغر خان کیس میں ٹھوس شواہد موصول ہونے تک سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سمن نہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے اس مقدمے میں ملوث آئی ایس آئی کے دیگر عہدیداروں کے بیانات قلمبند کریگی اور اگر نواز شریف کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پایا گیا تو انہیں طلب کیا جائے گا۔بصورت دیگر

اس ضمن میں کچھ سال قبل نواز شریف کے قلمبند کرائے گئے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائیگا جس میں انہوں نے رقم وصول کرنے کی تردید کی تھی۔واضح رہے کہ 2015 میں نواز شریف نے ایف آئی اے کی 4 رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق سپریم کورٹ نے 7 مئی کو اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…