ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نعیم الحق کا تھپڑ، تحریک انصاف کے 100 روزہ منصوبے کا آغاز؟ لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا ٗدانیال عزیز بھی پھٹ پڑے،کیا کچھ کہہ دیا

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ن لیگی رہنما دنیال عزیز نے کہا ہے کہ نعیم الحق نے پری پلانڈ حرکت کی ٗایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی کہ وہ ہاتھ اٹھاتے،پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں۔وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہرگزشتہ روز پیش آئے واقعہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا ٗ جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے،پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، نہ ہی کوئی تنظیم ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ سیاہی پھینکنا،جوتے مارنا،احسن اقبال کو گولی لگی،یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔یاد رہے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے ماراتھا۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد ٗمریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب یہ تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کی جرا ت، صبر اور خاندانی پن کو سراہتا ہوں۔کیپٹن(ر)صفدر نے سوال اٹھایا کہ جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لے کر ٹی وی چینلوں پر آئے ہیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، یہ کلچر ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے کی ناکام حکومت ملنے پر آپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کر دیے، اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…