جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہاں اور کتنے حلقوں سے الیکشن لڑینگے ؟تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(سی پی پی )2018 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے نوشہرہ سے ممکنہ امیدواروں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک ایک قومی اور دوصوبائی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ دیگر ایک قومی اور تین صوبائی حلقہ کے امیدوار کے ٹکٹوں کافیصلہ بھی کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ نے درخواستوں پر غور شروع کرلیا اور ہر ضلع

کی سطح پر فیصلے شروع کرلیے ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ تین روز سے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے اور نئی حلقہ بندیوں پر مضبوط امیدوا رکھڑے کرنے کا فیصلہ کیاگیا اس ضمن میں دوسرے سیاسی جماعتوں سے جو الیکٹبیل لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں ان پر بھی غور جاری ہے اور مضبوط امیدواروں کو تحریک انصاف کھڑ اکر ے گی اس میں یہ بھی دیکھا جائے کہ مضبوط برادری اور ایسے امیدوارجو اپنے چھ سات ہزار ووٹ رکھتے ہوں کو ترجیح دی جائے گی نوشہرہ کے حوالے سے ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے پرانے آبائی حلقہ پی کی64 کے ساتھ اس مرتبہ پی کے 61 اور این اے 25 سمیت تین حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔جبکہ اے این 26 سے ڈاکٹر عمران خٹک پی کے 62 سے ادریس خٹک، پی کے 63 سے میاں جمشید الدین کاکاخیل اور پی کے 65 سے میاں خلیق الرحمن کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ واضح رہے کہ پی کے 61 کے تحریک انصاف کے اٹھ درخواستیں ائی جن میں گلریز حکیم خان، ساجد مشوانی، زر عالم خان، ملک ابرار، سکندر خان، حسن خان اور طہیم الدین بہرہ مند نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی تھی ان تمام کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے کئی ملاقاتیں کی۔مگر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ اورسب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیر اعلی پرویز خان خٹک خو د یا اپنے خاندان سے کسی کو کھڑا کریں سب اس کاساتھ دیں گے۔چنانچہ اس کے پیش نظر پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے پرویز خان خٹک کو خود اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دیگر حلقوں پر وزیر اعلی پرویز خٹک نے جن جن لوگوں نے درخواستیں دی ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں راضی کراکر ان کے اختلاف ختم کر دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…