اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ (لندن) جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ،
نوازشریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا، آج وہ قطری خط سے بھی دستبردار ہوگیا ۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ (لندن) جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ، نوازشریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا، آج وہ قطری خط سے بھی دستبردار ہوگیا ، سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں دو سال پر محیط وقت اور عوام کے ٹیکسوں پر پیسہ ضائع کرنے کے بعد نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے حق میں ایک مضحکہ خیز ترکیب سوجھی ہے ، اس کا مطلب تو یہ ہے کہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کی طرح کوئی بھی چوری کر کے پیسہ اور بچے دونوں باہر بجھوا دے اور معصوم سی شکل بنا کر کہہ دے کہ اسے نہیں معلوم بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ (لندن) جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ، نوازشریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا، آج وہ قطری خط سے بھی دستبردار ہوگیا ۔