الیکشن سے پہلے وزیر اعظم نے اپنے حلقے میں عوام کیلئے کون سی فری سکیم کا آغاز کردیا؟ جید علمائے کرام نے رشوت قرار دیدیا

20  مئی‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن)ملک کے جید علمائے کرام نے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم کی طرف سے اپنے حلقے کی عوام میں فری عمرہ پیکج کی سکیم کو کے آغاز کو رشوت قرار دیا ہے۔ علماء کرام نے بغیر محرم حجاز مقدس میں خواتین کو بھیجنے کوخلاف شریعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے جتنی بار بھی عمرہ ہو شریعت اکیلی خواتین کو حجاز مقدس کے سفر کی اجازت نہیں دیتی۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فافظ حمد اللہ نے کہا

کہ اگر وزیر اعظم اور ان کے صاجزادے نے سرکاری خزانے سے حلقے کی عوام کو عمرہ کرانا شروع کررکھا ہے تو اس سے بڑا کوئی جرم نہیں۔ عام الیکشن سے قبل حلقے کی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کروائے جانے والے عمرے رشوت کے زمرے میں آتے ہیں۔ انہیں بتانا چاہیے کہ عوام کو جو عمرے ابھی کروائے جارہے ہیں وہ گزشتہ برسوں میں کیوں نہیں کروائے گئے۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا سرور نواز نے آن لائن کے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ سرکاری خزانے سے حلقے کی عوام کو عمرے کرانے کے سیاسی مقاصد ہوسکتے ہیں۔ مفت کے کرائے گئے ان عمروں کا مول ووٹ ہے جو آئندہ الیکشن میں وزیراعظم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے حجاز مقدس عمرے کیلئے بھجوانا ایک غیر شرعی عمل ہے۔ اس عمل سے گزرنے والی خواتین گناہ کبیرہ کی مرتکب ہوتی ہیں۔ وزیر اعظم اور ان کے صاجزادے کو چاہیے کہ حرم شریف میں اکیلی خواتین کو بھجوا کر کئی گئی بے حرمتی پر فوری کفارہ ادا کریں۔ خواتین کیلئے شریعت میں عمرے کے علاوہ بھیکہیں محرم کے بغیر جانا جائز نہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…