اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام میں چیئرمین نیب کی طلبی کے موقع پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس اِن کیمرا کردیا گی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طلبی کے موقع پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا 22 مئی کو ہونے والا اجلاس اِن کیمرا کردیا گیا ہے جس میں میڈیا کو
رسائی نہیں ہوگی، اجلاس اِن کیمرا کرنے سے متعلق اراکین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ٗ اجلاس کو اِن کیمرا کرنے کا فیصلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے 22 مئی کے اجلاس میں حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفے دینے والے پی پی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی کے استعفوں کو تاحال منظور نہیں کیا گیا۔