ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

نگران وزیر اعظم کا کب تک اعلان ہوگا؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب،بڑا فیصلہ ہوگیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے،15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے ، سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست، فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ۔ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان کے الیکشن ہوں یا دنیا کے الیکشن ہوں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جب کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…