ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین سینٹ :عمران خان نے نوازشریف کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا،ایسا اعلان کردیا کہ جس کی سب کوتوقع تھی

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ چیئرمین سینٹ (ن) لیگ کا نہ ہو اور پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی ہمارا چلنا مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ چیئرمین سینٹ(ن)لیگ کا نہ ہو اور ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنا بھی مشکل ہے ۔

(ن) لیگ ڈیڑھ سال سے کوشش کر ہی ہے کہ شریف خاندان کو بچایا جائے۔(ن) شریفوں کی کرپشن کی پارٹی بن چکی ہے۔ سینٹ الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لئے 4 ، 4 کروڑ کی بولی لگائی گئی۔ ہماری پارٹی میں جس نے پیسہ لیا اس کا کیس نیب کو بھیجیں گے اور پارٹی سے نکال دیں گے۔ سینٹ کی چیئرمین شپ بلوچستان کو ملنی چاہئے ۔ادھرن لیگ کی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی نے نواز شریف کو مطلوبہ سینیٹرز کی تعداد پورا ہونے کی خوشخبری سنا دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے ن لیگ کی بنائی گئی چار رکنی کمیٹی جس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شامل تھے نے آج نواز شریف کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ ن لیگ سینٹ میں اپنا چیئرمین  لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ میں نواز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…