منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

توہین عدالت کیس:طلال چوہدری کی باری آگئی، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کامران

مرتضی پیش ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس نے انہیں وقت پر سی ڈی فراہم نہیں کی۔تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے کامران مرتضیٰ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آفس نے کامران مرتضیٰ کے آفس سے وقت پر رابطہ کیا تھا۔کامران مرتضیٰ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی میں فرق ہے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ طلال چوہدری نے اپنے جواب میں جو اضافہ کرنا ہے آئندہ سماعت پر کرلیں۔جس کے بعد کیس کی سماعت 14مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ رواں برس یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔طلال چوہدری نے جنوری میں جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…