ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیا واقعی عمران خان نے بشریٰ بی بی سے عدت پوری ہونے سے قبل نکاح کیا؟ عمر چیمہ کی خبر سچ ہے یا جھوٹ؟ بالاخر حقیقت سامنے آ ہی گئی، بھانڈہ پھوٹ گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمر چیمہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی پر کہا تھا کہ دوران عدت شادی کی گئی، عدت والی خبر کا جھوٹ روزنامہ جنگ میں 8 جنوری 2018ء کی خبر سے بے نقاب ہو گیا ہے۔ یہ خبر بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے حوالے سے تھی جس میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تین ماہ قبل طلاق دی اور عدت پوری ہوتے ہی عمران خان نے پیغام بھیجا،

انہوں نے اس خبر میں کہا کہ عمران خان طلاق کی وجہ نہیں، تین سال سے کچھ ایسی چیزیں چل رہی تھیں جو اس طلاق کا باعث بنیں۔ واضح رہے کہ سات جنوری کو ایک نجی ٹی وی چینل نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کا ویڈیو بیان چلایا جس میں انہوں نے کہاکہ بشریٰ مانیکا سے پاک بیوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھلا آدمی زندگی میں نہیں دیکھا۔ اس ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وہ اپنے روحانی گھر کا مرشد سمجھتے ہیں اور ان کے بارے میں ایسی باتیں سن کر انہیں نہایت دکھ ہوا۔ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے گفتگو میں خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کو طلاق دی اور بشریٰ نے کبھی ان سے خلع نہیں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ 30 سال خوشحال زندگی گزاری۔ خاور مانیکا نے بتایا کہ ڈھائی تین سال سے گھر میں کچھ چیزیں چل رہی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی سابقہ بیوی کو طلاق دی ہے۔ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے شادی سے متعلق سوال پر خاور مانیکا نے کہا کہ انہیں طلاق دیے تقریباً تین ماہ یا اس سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی سابق اہلیہ بشریٰ اپنی والدہ کے گھر لاہور میں مقیم ہیں۔ اس موقع پر جب ان سے طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان ان کی طلاق کی وجہ نہیں بنے بلکہ بشریٰ بی بی کی روحانیت کی ایسی کچھ چیزیں ہیں جو اس طلاق کا سبب بنیں۔ اس طرح عدت کے دوران شادی کرنے والی خبرجھوٹ ہو جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…