جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سینیٹ انتخابات میں دھاندلی سے متاثرہ جماعتیں لائحہ عمل بنائیں ہم ساتھ ہیں، نواز شریف

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں جن جماعتوں کیساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم ساتھ ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے پیشکش کی کہ جن جماعتوں کے ساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم ساتھ ہیں، ہماری جماعت کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی اور ہم ہارس ٹریڈنگ سے بہت نفرت کرتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہے تو کیا آپ پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملائیں گے جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ آج کوئی گفتگو کرنا نہیں چاہتے کیوں کہ ان کا گلا خراب ہے۔یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان پی ا?ئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…