ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ناقابل یقین پیش رفت، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کی جانب دوستی کا ہاتھ ،چئیرمین سینیٹ کے عہدہ کا حصول مسلم لیگ ن کے لئے ناممکن ہوگیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)چئیرمین سینیٹ کے عہدہ کا حصول مسلم لیگ ن کے لئے مشکل بن گیا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے یہ منصب مسلم لیگ ن کے پاس جانے سے روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے اور شاہ محمود قریشی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بیک ڈور رابطے بڑھا دئیے ہیں جبکہ ن لیگ نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اور ن لیگ چیئرمین سینیٹ کا منصب اپوزیشن کے پاس جانے سے روکنے کے لئے

یہ عہدہ اتحادیوں کو دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ بھی کر سکتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اسے 45کے قریب اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور وہ تحریک انصاف کو بھی اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ ن لیگ کے پاس اس وقت حمایتی اراکین کی تعداد انچاس ہے جس میں ایم کیو ایم شامل نہیں ہے ازاد اراکین کو دونوں اپنی اپنی طرف کھینچ رہے ہیں جبکہ فاٹا کے ازاد اراکین نے کسی بھی جماعت کی حمایت کے لئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا ہے اس ساری صورت حال میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج بدھ سے اسلام آباد میں ڈیرے بھی ڈال رہے ہیں اور انہوں نے پارٹی اجلاس بھی بلا لیا ہے جبکہ ن لیگ کے قائم مقام صدر شہباز شریف اس ساری صورت حال میں ابھی تک خاموش ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دو دن اسلام آباد میں قیام کریں گے۔ بدھ اور جمعرات کو نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہونگے جبکہ نواز شریف نے پارٹی راہنماوں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا ہے اور نواز شریف اتحادی جماعتوں کے راہنماوں سے بھی ملیں گے۔ نواز شریف دونوں دن سینیٹ کے چئیرمین کے حوالے سے مشاورت جاری رکھیں گے اور اپنے امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرینگے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اکھٹا ہونے کی صورت میں ن لیگ کے لیے یہ منصب حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…