اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن قریب آتے ہی دھڑا دھڑ یہ کام شروع ہوجاتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کو جھٹکا دیدیا،بڑا حکم جاری، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گیس کنکشنز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکم جاری کیا ہے کہ اب تمام کنکشنز کا اب مکمل ریکارڈ رکھاجائے الیکشن جب قریب آتے ہیں تو دھڑا دھڑ کنکشن جاری کئے
جاتے ہیں اگر سیاسی سفارش پر کنکشنز ثابت ہوگئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اپنایا کہ گیس کا کوئی کنکشن سفارش پر نہیں دیاگیا، عدالت نے گیس کنکشنز سے متعلق ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے گیس کمپنیوں کو ہر دو مہینے کے بعد کنکشنز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کردیں