پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا میں ہر انسان کی عزت ہوتی ہے لیکن تمہاری کوئی عزت نہیں کیونکہ ،چیف جسٹس نے طاقتور سرکاری افسر کی کلاس لے لی،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان  کے افسران کو ہراساں کرنے پر پنجاب کے ڈی آئی جی رفعت مختار کی سخت سرزنش کردی ، چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کو پہلے معطل کردیا تاہم بعد ازاں حکم واپس لے کر انہیں 8 مارچ کو لاہور رجسٹری میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈریپ کی جعلی جنسی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک کے

خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کے حکم پر کمپنی کے انتہائی طاقتور مالک عثمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کے ڈی آئی جی رفعت مختار کی سخت سرزنش کی ۔ رفعت مختار پر ڈریپ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ وہ جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک عثمان کے رشتہ دار ہیں اور ہمارے افسران کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ۔ڈی آئی جی رفعت مختار نے عدالت میں کہا مجھے بولنے کی اجازت دی جائے، عدالت مجھے بھی سن لے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اجازت نہیں ہے، تمہیں نہیں سنیں گے۔ پولیس افسر نے کہا کہ میری بھی عزت ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی عزت نہیں ہے تمہاری ، پولیس افسر نے کہا کہ کیوں نہیں ہے، ہر انسان کی عزت ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ جس طرح کے کام کرتے ہو، کوئی عزت نہیں ہے، میرے ساتھ بحث نہ کرو، سب ریکارڈ آ جائے گا، ایف آئی اے اور نیب والے اس پولیس افسر کے سارے اثاثوں کی چھان بین کریں ۔ رفعت مختار نے کہا کہ میں نے کسی کو ہراساں نہیں کیا، الزام غلط ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تمہیں ابھی معطل کرتے ہیں، تم بحث کرتے ہو، 8 مارچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہو کر وضاحت کریں ، بعد ازاں معطلی کا حکم واپس لے لیا گیا ۔اس سے پہلے جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک  کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…