جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

یہ ملک قائم رہنے کے لئے بناہے ،اس کی فولادی حیثیت ہے ، پاک فوج ملک کی ضامن اورشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے زبردست اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /جھاؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آر می اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ یہ ملک بنا ہے قائم رہنے کے لئے ،اس کی فولادی حیثیت ہے ، پاک فوج ملک کا ضامن اورشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے۔ اس ملک کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا ہم جانتے ہیں ۔آج دنیاء کا وہ کونسا ملک نہیں ہے کہ جس نے پاکستان کے خلاف سازش نہیں کی ہو لیکن الحمد اللہ افواج پاکستان نے قوم کے تعاون سے ان کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے،

بلوچستان کا ایک ایک انچ اتنا مقدس ہے جتنا پاکستان کے دیگر حصے مقدس ہیں ،ہمارے لئے بلوچستان کی ساری اکائیاں برابر ہیں ۔ بلوچستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ، سی پیک بن رہاہے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ملے گا یہاں سے قومی شاہراہیں گزریں گی ۔ خضدار ہوشاب والی شاہراہ کو آواران تک بڑھائیں گے ۔ میں اور وزیراعظم خود آکر اس شاہرا ہ کا افتتاح کریں گے ،آو اران ہسپتال کو سات کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھاؤ میں کیڈٹ کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،جی اوسی 43میجر جنرل انعام حیدر ملک میجر مرتضیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر کورکمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،میجر جنرل ندیم زکی منج ،وفاقی وزیر پٹرولیم جام کمال عالیانی، ایڈیشنل سیکریٹری نصیب اللہ بازئی ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ، سیکریٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی اکبر بلو چ، سیکریٹری ایجوکیشن نورالحق بلوچ ،ایس سی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالحمید مری ،ڈپٹی کمشنر آواران طارق شہباز، ڈسٹرکٹ کونسلرمیر محمد اعظم ساسولی چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات احمد خان مینگل ،ایس ای ظفرعلی کھوسہ ، ایس ای شفیع محمد مینگل ، محکمہ آبپاشی کے ڈویژنل ایکسیئن فرید احمد پندرانی ،ایکسئین محکمہ مواصلات و تعمیرات فخر الدین سمیت دیگر آفیسران قبائلی عمائدین سیاسی زعماء و دیگر موجود تھے ۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے خلاف پہاڑوں پر جانے والے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں یہ واپس آئیں اور ملک و قوم کی خدمت میں حصہ لیں ۔لیکن جو دہشت گرد ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کا نقصان کرسکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ۔ پاک فوج ایسے لوگوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے ۔ایسا کونسا ملک نہیں ہے جس نے پاکستان کے خلاف سازش نہیں کی اور یہاں دہشت گردی نہیں کی ہولیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا چونکہ آپ کے پاس ایک بہادر فوج ہے جو ملک کی حفاظت کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں ،

میں خود بلوچ رجمنٹ سے ہوں میرا والد بلوچ رجمنٹ سے تھا میرے اندر بلوچستان کا خون دوڑ تاہے انہوں نے کہاکہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کوہوگا۔لوگوں کو بلوچستان میں کافی خدشات ہیں سی پیک کے حوالے سے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا سی پیک گوادر کے بغیر مکمل ہوسکتا ہے بالکل نہیں ہے ، سی پیک کا اختتام آپ کے پاس بلوچستان کے پاس ہے تو سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو پہنچے گا کوئی آپ کا حصہ غصہ نہیں کرسکتا ہے بلوچستان آپ کا ہے دو سال کے بعد یہ کیڈ ٹ کالج بنے گا آج سے اپنے بچوں کی تعلیم پر کوشش کریں تاکہ ان کا معیار بہتر ہو وہ اس کیڈٹ کالج میں داخلہ لے سکیں ۔

بلوچستان میں بہت زیادہ کام ہورہے ہیں کچھی کینال کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے اور اس کا دوسر ا فیز بھی مکمل ہوگا تو سات لاکھ ایکڑ قریباً زمین قابل کاشت بن جائیں گے ۔ اس کے علاوہ یہاں ہم اگر ٹیوب ویل لگائیں تو یہ علاقہ ترقی کریگا ۔پانی وفر مقدار میں دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب 1980میں کمیشن لینے کوئٹہ آیا تو فوج میں بلوچوں کی تعداد انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے آج 8سو آفیسرز فوج میں ہیں جب کہ پچیس ہزار سے زائد جوان پاک آر میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ اور بہت جلد دو ہزاربلوچ آفیسرز ۔سعودی پاک فوج میں ہونگے اور چالیس سے پینتالیس ہزار بلوچ جوان پاک آر میں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا طرزپر ہم بلوچستان میں فلاح مبود پر کام کرنا چاہتے ہیں سعودی عرب قطر یو اے ای نے مالی معانت کرناچاہتے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہی میں آرمی چیف و دیگر شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ وہ آج میرے حلقہ انتخاب میں آئے اور اتنے بڑے تعلیمی منصوبے کاافتاح کردیا ۔ کیڈ ٹ کالج بننے سے نئی نسل نکو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا موقع مل سکے گا ۔آج آواران میں نیاباب کا آغاز ہونے جارہاہے ، تعلیم سمیت دیگر تمام شعبوں پر ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ۔آواران ماضی میں پسماندگی کا شکار رہا ہے ، ایک تباہی قدرت کی طرف سے زلزلہ کی صورت میں یہاں آئی اورایک تباہی دہشت گردی کی صورت میں ہمیں ملی ، ہمارے اچھے اچھے آفیسرز ، ڈاکٹرز ، پڑھے لکھے افراد شہید کردیئے گئے ،

ڈاکٹر شفیع بزنجو بھی انہی میں سے ایک تھا جو کہ علاقہ کے لئے ایک مسیحا تھے جو ایک حملے میں بچ گیا لیکن دوسرے حملے میں انہیں شہید کردیا گیا ۔ایسے بہت سارے قیمتی اثاثے اس دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے اب الحمد اللہ آرمی ، ایف سی ، لیویز اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت یہاں امن و سکون آرہاہے ، مستقبل و قریب میں یہاں ا ترقی ہوگی ، ایم 8شاہراہ کو آواران مشکے اور جاؤ ضلعے تک وسعت دی جائے گی ۔جب کہ بیلہ آواران شاہراہ بھی بنے گی ۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کریں ، تعلیم کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ، دہشت گردی کا راستہ ہے وہ ختم ہوجاتا ہے ، اگرے اپنے مستقبل کو بناناہے تو اپنے بچوں کی تربیت کریں ۔جی او سی 43میجر جنرلنعام حیدر ملک نے کیڈٹ کالج جاؤ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 150ایکڑ زمین پر بن رہاہے جو دو سال کے مختصر مدت مین بنے گا اس کالج پر ہنگامی بنیادوں پر تعمیرات ہونگے جس میں 7سو سے ایک ہزار تک بچے پڑھیں گے ۔کالج میں ساڑھے تین سو لوکل بچے پڑھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…