جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا دھماکہ خیز اقدام، دشمنوں پر لرزہ طاری، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے شمالی بحیرہ عرب میں تباہ کن لانگ رینج کروز میزائل چلا دیے، زبردست تفصیلات منظر عام پر

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی طرف سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ بحری مشق رباط کے اختتام پر ان میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا،

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل جے ایف تھنڈر 17 ایئر کرافٹ اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف سے فائر کیے گئے، سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے وال میزائل سی 802 پی این ایس سیف نے فائر کیا جبکہ ہوا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل C۔802AK جے ایف تھنڈر 17 نے فائر کیا۔ اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ آخر میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی طرف سے مشترکہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔  شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی طرف سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ بحری مشق رباط کے اختتام پر ان میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…