جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

تم جتنا ظلم کرو گے، عوام اتنا ہی (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے، نواز شریف

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے نکالا گیا تاہم تم جتنا ظلم کرو گے عوام اتنا ہی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے ہمارے امیدوار سے شیر کا نشان بھی چھین لیا گیا اور سرگودھا میں بھی ہمارے امیدوار نے کسی اور نشان پر الیکشن لڑا اور کامیاب ہوا، کیا نشان چھینے سے یہ ہمارا نشان مٹا دیں گے پیر کو احتساب عدالت میں مختصر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم

نے کہا کہ تم جتنا ظلم کرو گے، عوام اتنا ہی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے، عوام محسوس کررہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف بالکل صحیح ہے اور اب میں نہیں کہتا، عوام کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔نواز شریف نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے وزیراعظم کو باہر نکال کر پھینک دیا گیا، منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے نکال کر باہر پھیکنا عوام اب برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم برداشت کرتا رہتا ہے اور ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، وہ سب سے بڑا ظالم ہے، ہم نے غلط اور صحیح میں تفریق کرنا ہے، ملک کے آئندہ 70 سال پچھلے 70 سالوں کی طرح نہیں گزرنے چاہئیں۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں جہاں پیسہ چلا اور ووٹ خریدے، اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے، جس کا ایک رکن بھی صوبے میں نہ ہو وہاں امیدوار کھڑا کرے، یہیں سے دھاندلی لگتی ہے جب کہ ہمارے سینیٹرز نے نشان کے بغیر الیکشن لڑا ، وزیراعظم چور ڈاکو ، سمگلر ، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر نہیں ، عوام اب سکھا شاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا عوام بھیڑ بکریاں ہیں جس کو منتخب کریں چند لوگ اْٹھا کر باہر نکال دیں عوام باشعور ہوتے جا رہے ہیں ، میں نہیں بلکہ عوام کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں ہے ، ادھر سے نااہل اورعوام اہل قرار دے رہے ہیں ، تم جتنا ظلم کرو گے عوام اتنا ہی ن لیگ کا ساتھ دیں گے ، فیصلے میں جان ہوتی تو تسلیم کرتے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…