ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

راؤ انوار سے متعلق بیان،زرداری نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی تسلیم کی،ترجمان کی وضاحت

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے یہ نہیں کہا کہ راؤ انوار کے بارے میں ان کی بات کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا بلکہ انہوں نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اوراپنے الفاظ بھی واپس لئے ،راؤ انوار کے بارے میں پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے کہ اگر کوئی بھی ماورائے عدالت قتل میں ملو ث ہے تو اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی رہنما تاج حیدر کے ہمراہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پران کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ۔ وہ ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں اوران جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کے راؤ انوار کے بارے میں بیان کے حوالے سے کہا کہ آصف زرداری نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں یہ الفاط کہے کہ راؤ انوار بہادر بچہ ہے لیکن ان کو جلد یہ احساس ہو گیا کہ اس کا غلط مطلب لیا جائے گااور ان کے منہ سے غلط الفاط ادا ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ان کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیاہے بلکہ آصف علی زرداری نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ان سے یہ الفاظ غلط طریقے سے ادا ہوئے او ر مجھے احساس ہے کہ اس سے کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہوں گے اور نہ صرف انہوں نے اپنے الفاظ واپس لئے بلکہ معذ رت کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ راؤ انوار کے بارے میں پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے بلکہ کسی بھی ماورائے عدالت قتل پر بھی یہی موقف ہے کہ اور مطالبہ ہے کہ اگر کوئی اس میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تاج حیدر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے محروم طبقات سے سہارا چھن گیا ہے اور وہ سکتے کے عالم میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین بھی ان کی تعزیت کے لئے آرہے ہیں کیونکہ جب ایسے لوگوں پر بھی کوئی مصیبت آتی تو عاصمہ جہانگیر ان کے ساتھ کھڑی ہوتی تھیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محترم چیف جسٹس پاکستان کو یکساں سلوک کرنا چاہیے اور سندھ کی کسی جماعت کے ساتھ بھی وہی سلوک ہونا چاہیے جو کسی بڑے صوبے کی جماعت کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی تنظیم سازی پر توجہ دے رہی ہے اور تنظیم کو گراس روٹ سطح پر مضبوط کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تعصب اور نفرت کی وجہ سے سوچنے سمجھنے کی طاقت ختم ہو جاتی ہے ۔ یہ جماعت عسکری ونگ کی وجہ سے چلتی تھی اور جب یہ بند ہو گیا ہے تو آج اس کا حال سب کے سامنے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…