اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز حکمران جماعت کی جانب سے لودھراں میں جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ،نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں نے جلسے کے انتظامات کیلئے تمام محکموں کا سرکاری عملہ لگا دیا،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے پر نوازشریف کے جلسے کا سٹیج تیار کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی ،میونسپل کارپوریشن ،محکمہ ہائی وے کا عملہ صفائی ستھرائی ،
سڑکوں کی تزئین و آرائش پر لگا دیا گیا،بلٹ پروف سٹیج کی تیاری ڈی او سپیشل برانچ اور ڈی پی او کے سپرد کی گئی،میونسپل کارپوریشن ،فائر سروس کی گاڑیاں جلسے کے بینر اور پینا فلیکسز لگانے پر مامور رہے،پولیس ،محکمہ ہیلتھ،ریسکیو اور میپکو کے ملازمین بھی ڈیوٹیوں پر تعینات رہے۔واضح رہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار نے بھاری مارجن سے تحریک انصاف کو شکست دی تھی ،