ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملہ،نیب اور حکومت میں ٹھن گئی، وزیرداخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے میں رکاوٹ بن گئے ، وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو نیب کی درخواست زیر غور نہ لانے کی ہدایت کردی ہے ، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سیکرٹری داخلہ کو نواز شریف ، مریم نواز ، اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے روک دیا ہے

اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے نیب کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کو زیر غور نہ لائیں ،نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا کہ نواز شریف مریم نواز اور انکے داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیوں کہ احتساب کورٹ میں زیر سماعت ریفرنسز آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق نیب کو خدشہ ہے کہ کہیں ملزمان فیصلہ آنے سے قبل ملک سے فرار نہ ہو جائیں اس لیے نیب نے تینوں ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی تاہم وزیر داخلہ اپنے قائد کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالنے میں رکاوٹ بن گئے ہیں اور انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو نام ای سی ایل میں ڈالنے سے روک دیا ہے ، دوسری جانب جب آن لائن نے آئینی ماہرین سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نام ای سی ایل میں نہ ڈالے جانے کے بعد نیب کے پاس عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے ،لیکن جب تک وزارت داخلہ کی جانب سے جواب نہیں دیا جاتا اس وقت تک نیب کو انتظار کرنا پڑے گا ،وزارت داخلہ کے باقاعدہ انکار کے بعد نیب اس فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے ،یا د رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب کی جانب سے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف ریفرنس دائر کیے گئے تھے جو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور ان پر کارروائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ،سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور آئندہ ماہ سپریم کورٹ کی مدت پوری ہونے جا رہی ہے ۔سپریم کورٹ نے اٹھائی جولائی کو نواز شریف کو پانامہ لیکس کیس میں نااہل قرار دے کر کرپشن کے ریفرنسز باننے کا حکم دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…