جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نقیب اللہ محسود کا قتل،آصف زرداری کے راؤ انوار کے حق میں بیان پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا،پشتون گرینڈ جرگہ کا شدیدردعمل،بڑا اعلان کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون گرینڈ جرگہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان سے تاثر ملتا ہے سندھ حکومت پولیس وردی میں ملبوس راؤ انوار جیسی کالی بھیڑوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، سابق دصر نے راؤ انور کو بیگناہ اور ہیرو بنا کر پیش کیا ہے، وہ نقیب اللہ محسود اور کراچی میں آباد پشتون و دیگر قومیتوں کے مظلوم افراد کا قاتل اور این کاؤنٹر اسپیشلسٹ ہے،سابق صدر کے بیان سے متاثرہ خاندانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،

پیپلز پارٹی کی جانب سے تسلی بخش وضاحت سامنے نہ آئی تو پشتون گرینڈ جرگہ تمام آپشنز کو زیر غور لا کر لائحہ عمل کا اعلان جلد کریگا۔ سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی جانب سے نقیب محسود شہید سے متعلق ایک انٹرویو پر پختون گرینڈ جرگے کے ترجمان سیف الرحمن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے راؤ انور کو بیگناہ اور ہیرو بنا کر پیش کیا ہے، وہ نقیب اللہ محسود اور کراچی میں آباد پشتون اور دیگر قومیتوں کے مظلوم افراد کا قاتل اور این کاؤنٹر اسپیشلسٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان سے متاثرہ خاندانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،پشتون گرینڈ جرگہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور آصف زرداری سے بیان کی وضاحت کا مطالبہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قومی دھارے کی جماعت ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مظلوم اور پسے طبقات کیلئے پارلیمنٹ میں اور باہر آواز اٹھائی لیکن آصف زرداری کے اس بیان نے پیپلز پارٹی کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان سے تاثر ملتا ہے نقیب اللہ اور دیگر ماورائے عدالت قتل ہونیوالے افراد کے معاملے پر سندھ حکومت ، پولیس وردی میں ملبوس راؤ انوار جیسی کالی بھیڑوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان میں میڈیا ، اعلی عدلیہ اور سندھ پولیس کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے تسلی بخش وضاحت سامنے نہ آئی تو پشتون گرینڈ جرگہ تمام آپشنز کو زیر غور لا کر لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…