اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔ نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں لوگ بے چین نظر آتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی نمائندگی اور شوکت خانم ہسپتال ہے جس کی وجہ سے غریب اور مستحق افراد کی بہبود ہوتی ہے۔ اب پشاور یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بھی عمران خان کی
زندگی پر ایک کتاب لکھ ڈالی ہے ۔ جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے ۔ اب اس لڑکی کی عمران سے بنی گالہ ملاقات کر ا دی گئی ہے۔ جہاں لیلیٰ اکرام خان نامی اس 17سالہ طالبہ نے عمران خان کو اپنی کتاب پیش کی جس کا عنوان THE GREAT SON OF SOIL (دھرتی کا عظیم بیٹا ) ہے۔ عمران خان نے طالبہ سے خود کتاب وصول کی اور اس کی کاوش پر اس کی تعریف بھی کی ۔ کتاب میں عمران کی زندگی کے اہم پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔