منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی نیوز چینلز کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے نام سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلانا مہنگا پڑگیا،اماراتی حکومت برہم،سوچی سمجھی سازش قرار دیدیا

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نیوز چینلز کو جعلی اور جھوٹی خبریں چلانا مہنگا پڑگیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں کئی چینلز نے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا سے اٹھائی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے نام سے شیئر کردی، اماراتی حکام نے حرکت کو ناپسندیدہ اور سوچی سمجھی چال قرار دے دیا، نامور بھارتی صحافی بھی اپنے چینلز پر برس پڑے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ گھنٹوں تک یہ ویڈیو بڑے نیوز چینلز کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر چلتی رہی، کسی کو خیال تک نہ آیا کہ اتنا ہی پتہ کرلے کہ یہ بندہ کون ہے، درحقیقت اس شخص کا نام سلطان سعود قسامی ہے لیکن بھارتی نیوز چینلز اس شخص کو محمد بن زائد النہیان سمجھ کر سر دھنتے رہے اور اپنی جنتا کو بے وقوف بناتے رہے، جب دماغ کی بتی جلی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس حرکت کو ایک ناپسندیدہ اور سوچی سمجھی چال قرار دیا جس کا مقصد جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا، سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔بھارتی صحافی شیکھر گپتا نے بھی بھارتی میڈیا کی حرکت کو شرمنا ک قرار دیا، بھارتی میڈیا میں جعلی اور نفرت انگیز خبروں کے خلاف ٹوئٹ کرنا انڈیا ٹوڈے کی خاتون صحافی کو مہنگا پڑگیا،چینل نے انگوشو کنتا کو نوکری سے ہی فارغ کردیا۔خاتون صحافی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ نفرت انگیز اور جعلی خبروں کو پھیلانے والے اینکرز، ایڈیٹرز، رپورٹرز اور رائٹرز، یا انھیں ملازمت دینے والے افراد پر عدالت میں مقدمات چلانے چاہئے،کیونکہ یہ لوگ نفرت انگیز باتوں سے فائدے حاصل اٹھاتے ہیں، سیکیولر سیاستدانوں اور صنعتکاروں کو ایسے لوگوں کا لازماً سماجی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں کئی چینلز نے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا سے اٹھائی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے نام سے شیئر کردی،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…