منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ممبئی حملوں کی سازش امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے مل کر تیار کی، اصل مقصد کیا تھا؟ حملوں کے بعد کیا فائدے حاصل کیے گئے؟ جرمن صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف جرمن مصنف ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معروف جرمن مصنف ایلیس ڈیوڈسن نے ممبئی حملوں کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، انہوں نے کہا کہ اس حملہ کی منصوبہ بندی، ہدایات اور اس کی تکمیل میں بھارت، امریکہ اور اسرائیل شامل تھے، یہ انکشافات انہوں نے اپنی کتاب میں کیے،

جرمن مصنف نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا راز فاش کر دیا ہے، انہوں نے اپنی کتاب میں کہا کہ ممبئی حملہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ جرمن مصنف نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی میں یہ تینوں ملک شریک تھے، انہوں نے مزید لکھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث تمام دہشت گرد پندرہ روز سے نریمان ہاؤس میں رہائش پذیرتھے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ان دہشت گردوں کے سہولت کار جو فون استعمال کر رہے تھے اس کا نمبر امریکہ کا تھا، جرمن مصنف نے کہا کہ تحقیقات سے پانچ چیزیں ثابت ہوئی ہیں کہ بھارت کی حکومت اور اداروں نے اس واقعے سے متعلق اصل حقائق چھپائے، دوسرا بھارت کی عدالتیں سچائی کی تلاش اور انصاف دینے میں ناکام رہیں، تیسرا ہیمنت کرکرے اور دیگر افسران کو قتل کرکے ہندو انتہا پسندوں کو ایندھن فراہم کیا گیا۔ چوتھا ان ممبئی حملوں سے نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے تاجروں، سیاست دانوں اور عسکری حلقوں نے بھی فوائد حاصل کیے اور پانچویں ان ممبئی حملوں سے پاکستانی حکومت یا پاکستان کی آرمی کو کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ ممبئی حملوں پرجرمن مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی کتاب منظرعام پر آگئی جس میں حملوں کو بھارت، امریکا اوراسرائیل گٹھ جوڑ قرار دیاگیاہے۔کتاب میں لکھا کہ ممبئی حملہ سوچا سمجھا بھارتی منصوبہ تھا،عملی جامہ بھارت،امریکا اوراسرائیل نے پہنایا،بھارتی سیکیورٹی اورخفیہ اداروں نے منصوبے کے تحت حقائق مسخ کئے۔حملے کا مقصد ہندوانتہاپسندوں، قوم پرستوں اورسیکیورٹی اداروں کو فائدہ پہنچانا تھا جبکہ اسکے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو بدنام کرنا اور دباؤ میں لانا بھی تھا۔،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…