لاہور(آن لائن) وزیر مملکت اور رہنما مسلم لیگ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ترجمان پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے خود تسلیم کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کی درج کرائی جانے والی پہلی ایف آئی آر جھوٹی تھی یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے کیس میں بھی وضو کرے میں بھی وضو کرکے آتا ہوں وہ بھی قسم کھائے میں بھی قسم کھاتا ہوں یہ کیس کیوں تاخیر کا شکار ہورہا ہے
خرم نواز گنڈاپور نے خود تسلیم کیا ہے کہ درج کرائی جانے والی پیلی ایف آئی آر جھوٹی تھی بعد میں نئی ایف آئی آر درج کروائی گئی انہوں نے کہا کہ طاہر القادری 14لوگوں پر جو سیات کھیل رہے ہیں نظام کو بھرا بھلا کہہ رہے ہین جمہوریت کو برابھلا کہہ رہے ہیں نئی ایف آئی آر میں بالکل نئی کہانی گھڑی گئی ہے گنڈاپور اور طاہرالقادری عوام کو جواب دیں کیا آپ نے خود یہ کالدھن آگے نہیں برھایا کیا آپ نے ایف آئی آر کا متن نہیں پڑھا دونوں ایف آئی آر میں بہت فرق ہے پھر آپ کو شرم نہیں آئے گی کہ آپ کس قسم کی باتیں کرتے ہیں طاہر القادری کیوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں آپ قسم کھا کر کہیں کہ آپ نے ایف آئی آر نہیں بدلی انہوں نے کہا کہ طاہر القادری آپ ان 14خاندانوں اور پاکستانی عوام کو بھی جواب دیں کینیڈاسے آپ ایک نئی ڈگڈگی پر آجاتے ہیں جس کی ایک کٹھ پتلی عمران خان اور ایک آپ خود ہیں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا کام ملک میں انتشار پھیلانا ہے جس کی طاہر القادری کو شرم آئی چاہئے فاٹا اصلاحات بل پر اپوزیشن احتجاج کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بل پر صلاح مشورہ چل رہا ہے تمام لوگ متفق ہیں کہ اس کو آگے بڑھنا چاہئے اس کے خدوخال پر بحث ہورہی ہے ن لیگ کی تحریک عدل کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ نہ تحریک کا کوئی مانیٹر ہوگا نہ ہم نواب ہوتل میں نوابی کباب کھائیں گے ہم عوام کے پاس ہوں گے عوام ہی ہماری طاقت ہیں وہیں سے شروع کریں گے اور وہیں ختم کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باربار کہتے ہیں کہ اگر آئین کے مطابق تمام ادارے پابند رہین اور اپنا اپنا کام کریں تو پاکستان کے مستقبل اور عوام کے لئے بہتر ہوگا۔