پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا،کئی گھر اجڑ گئے،لاشیں ہسپتال منتقل

21  دسمبر‬‮  2017

خانیوال (آن لائن)صوبے پنجاب میں لاہور سے راجن پور جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ٹرا لر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جا ں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور سے راجن پور جانے والی بس خانیوال کے قریب ایم۔4 موٹر وے انٹرچینج پر شدید دھند میں تیز رفتاری کے باعث موڑ پر

ایک ٹرا لر سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مسافر بس میں تقریباً 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ موسم سرما میں پاکستان کی شاہراہوں پر حادثات کی شرح بڑھ جاتی ہے جس کی اہم وجہ دھند بتائی جاتی ہے۔خیال رہے کہ صبح سویرے بہاولپور سے رحیم یارخان حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک تھی۔رواں ہفتے صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں ٹرک نے کار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔اس سے قبل شانگلہ اور بٹاگرام کے اضلاع میں دو مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 3 فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…