منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے دبئی کا وزٹ ویزا بند، پابندی کیوں لگائی گئی، حیرت انگیز انکشاف،پاکستان قونصلیٹ اور دبئی حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی+نیوزڈیسک)خبر رساں ادارے آئی این پی کے مطابق پاکستانیوں کیلئے دبئی کا وزٹ ویزا بند کردیاگیا ہے جبکہ کرسمس اور سالِ نو کے موقع پر تقریبا 3 لاکھ پاکستانی دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کے لیے دبئی کا وزٹ ویزا عارضی طور پر بند کردیا۔چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نعیم شریف کے مطابق گذشتہ روز دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں

تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئیں اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو تاحکم ثانی دبئی وزٹ ویزے کے لیے مزید درخواستیں جمع کرانے سے بھی روک دیا ہے ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم شریف کے مطابق اس وقت تقریبا تین لاکھ پاکستانی دبئی میں موجودہیں جب کہ مزید ہزاروں افراد دبئی جانے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ وزٹ ویزا پر پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہو تاہم یہ پابندی وقتی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔دریں اثناء دبئی میں پاکستان قونصلیٹ نے اس قسم کی کسی بھی پابندی کی تردید کردی ہے ،امارات حکومت نے بھی ایسی کسی پابندی کی تردید جاری کی ہے حکام کا کہنا ہے کہ ویزوں کا اجراء معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی،سیاحوں کو پیغام دیاگیا ہے کہ وہ معمول کے مطابق ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی آسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…