جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عدلیہ اور فوج کیخلاف بھیانک منصوبہ ،مریم نواز نے سرمایہ کاروں،بزنس ٹائیکون سے اربوں روپے ’’بھتہ‘‘مانگ لیا،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت جنگی راستے پر گامزن ہیں۔ جہاں لڑائی ، محاذ آرائی ، مار کٹائی اور تباہی ہو گی ۔ چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز خاموشی سے اپنے عزیز و اقارب اور اپنے بچوں کے عزیزو اقارب کے ذریعے کاروباری لوگوں اور سرمایہ

داروں سے رابطہ کر رہی ہیں۔ان میں سے کسی کے پاس کوئی بینک  ہے، کسی کے پاس ہاﺅسنگ سکیم ہے ،اور کسی کے پاس اربوں روپے کے ٹھیکے ہیں، مریم نواز کے حکم پر ان تمام لوگوں سے اپنے عزیزوں کے ذریعے انہوں نے پیغام بھجوایا ہے کہ ہمیں ایک ارب روپے پہنچا دیں، ہم نے تحریک چلانی ہے، عدلیہ اور فوج کے خلاف محاذ آرائی کرنی ہے اور اپنے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ  مریم نواز اس کے علاوہ 20 لوگوں کی فہرست  بھی بنائی ہے اور کہہ دیا ہے کہ ہمیں بیس ارب روپے چاہئیں۔کسی سے ایک ارب ، کسی سے دو ارب ، کسی سے پچاس کروڑ روپے دینے کا کہا گیا ہے۔ چوہدی غلام حسین نے پروگرام کے دوران کہا کہ میں چیلنج دے رہا ہوں کہ نواز شریف ، مریم نواز یا ان کے وزیر مشیر ان تمام باتوں کی تردید کریں جس کے بعد ہم پھر ثبوت لائیں گے۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی کے برعکس حکمران جماعت ن لیگ تاحال باقاعدہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز نہیں کرسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…