ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما گن مین سمیت قتل

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی)تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ ضلع کچہری میں دن دیہاڑئے دونامعلوم مسلح ون ٹو فائیوموٹر سائیکل سوارؤں نے اندھادھند فائرنگ کرکے ضلع کچہری تاریخ پیشی پر آنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نذیر عرف جیراڈوگر اوراسکے گن مین کوگولیوں سے بھون دیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتول نذیر ڈوگر کا سگابھائی قمر شہزاد شدید زخمی ہوگئے ،ضلع کچہری میں فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی ملزمان فائرنگ

کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ گئے ریسکیواہلکاروں نے زخمی ہونے والے قمرشہزاد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو تحویل میں لے لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ڈیڈہاوس میں منتقل کردیا گیا سکیورٹی لیپس کی وجہ سے دوافراد کے قتل کے بعد ورثاء نعشوں پر دھاڑیں مار مارکرروتے رہے ،بتایا گیا ہے کہ مقتول نذیر عرف جیرا ڈوگر کی عرصہ دو سال سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جس میں مخالف پارٹی کے مقتول عباس ڈوگرایڈووکیٹ کے قتل میں نذیرڈوگرعرف جیراڈوگر کو جوڈیشل کیا گیا تھا اور آج نذیر ڈوگر عرف جیراڈوگر اپنے سگے بھائی قمر شہزاد اورمقتول اصغر کے ہمراہ ضلع کچہری ایڈویشنل اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ کی عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے کہ اچانک ہی چادروں میں اسلحہ دبائے ہوئے دونامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار سے اتر کر عدالت میں جانیوالے تینوں افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر نذیر عرف جیراڈوگر اوراسکا گن مین اصغٹر موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ مقتول نذیر عرف جیراڈوگر کا سگا بھائی قمر شہزاد

گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ذرائع کے مطابق مقتول نذیر عرف جیرا ڈوگر کا ایک گن مین جو ضلع کچہری کے باہر موجود تھا موقعہ پر نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بچ گیا واقعہ کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک،ایڈیشنل ایس پی ،ڈی ایس پی سٹی محمد خالد ،سکیورٹی انچارج محمد منطور اورسی آئی اے انچارج فیصل عباس چدھڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس

نے تمام علاقہ کو کوارڈن آف کرنے کے بعد حقائق کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ،دوہرئے قتل کی ہولناک واردات کے بعد ضلع کچہری میں خوف کے بادل منڈلارہے ہیں تو دوسری جانب ورثاء دھاڑئے مار مارکرہسپتال میں رو روہے ہیں،ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک کے مطابق دونوں خاندانوں میں2015سے دشمنی چلی آرہی ہے جیسے ہی مقتولین کی جانب سے درخواست موصول ہوگی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجائے گا،اور ملزمان کو 24گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرلیا جائے گا،ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک ہونے والے افراد جس جگہ قتل کئے گئے ہیں ان کے اطراف میں کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمراموجود نہ ہے پولیس کے مطابق ضلع کچہری میں 29سے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جس جگہ پر قتل کئے گئے ہیں ملزمان نے مسجد والی گلی سے نکل کر اچانک حملہ کیا اور فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…