کوئٹہ (آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ کوئٹہ مین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے گلستان کے علاقے سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر خودکش حملہ کرنے کرنے کی کوشش کرنے والے دو دہشتگرد حامد بشیر اور منور کو
گرفتار کر لیا ہے ۔جن میں سے ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دونوں دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے ۔ دونوں ملزمان سے خودکش جیکٹیں اور وہ ہتھیار جو انہوں نے خودکش حملے میں استعمال کرنے تھے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں دو خودکش جیکٹیں ‘ 16 راکٹ لانچر ‘ 80 بارودی سرنگیں اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ حامد بشیر ایک سہولت کار ہے اس سے قبل قاری گروپ نے شجاع خانزادہ کو شہید کیا جو افغانستان میں ہیں ۔ حامد بشیر نے گورنر بلوچستان پر حملے کے لئے خودکش کو افغانستان سے لے کر آیا تھا وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہائی پروفائل لوگوں کے لئے سکیورٹی کے اعلی اقدامات کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی پولیس افسران کے لئے بھی بلٹ پروف گاڑیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی سپورٹ حال ہے جو ہمیں گاڑیوں کی خرید میں ٹیکس پر چھوٹ دے رہی ہے ۔ پولیس افسران کو صوبے کے تمام اضلاع میں فول پروف سکیورٹی دینے کا انتظام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بھی فول پروف سکیورٹی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تفتیش اور انٹیلی جنس اداروں نے ہونے والی تمام دہشتگردی کی کارروائیوں کو بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم ان تک پہنچ گئے ہیں چرچ پر حملہ کرنے والوں تک بھی پہنچیں گے ۔ آئی جی بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے مطابق چرچ میں یکم جنوری تک صرف چار دن تقریب ہو گی اور 8 ‘6 یا 4 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔ رضاکار اس کے علاوہ ہوں گے ۔