منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

کیا آرمی چیف کی بریفنگ سے فوج اور حکومت کے درمیان موجود غلط فہمیاں ختم ہو جائیں گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ آج ملک میں دو۔۔ اہم اور دو غیر۔۔ اہم واقعات پیش آئے‘ ۔۔اہم واقعات یہ ہیں آج ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی آرمی چیف بریفنگ کیلئے سینٹ آیا‘ آرمی چیف نے سینٹ میں موجود پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں کو ایک گھنٹہ بریفنگ دی اور ساڑھے تین گھنٹے تک ۔۔ان کے سوالوں کے جواب دیئے‘ میٹنگ کے دوران یہ نقاط سامنے آئے ،‘ میں جمہوری نظام کے تسلسل کا سب سے بڑا حامی ہوں‘ اداروں پر تنقید کریں لیکن انہیں کمزور نہ کریں‘

مدت میں توسیع کے بجائے باعزت اور بروقت ریٹائر ہونا پسند کروں گا‘ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں‘ میں احتساب کیلئے تیار ہوں لیکن فوج کے اندر احتساب میں خود کروں گا‘ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں‘ دفاع اور خارجہ پالیسی آپ بنائیں‘ عمل ہم کریں گے اور اگر یہ ثابت ہو جائے دھرنوں کے پیچھے فوج تھی تو میں استعفیٰ دے دوں گا‘ یہ بریفنگ ایک اچھا اینی شیٹو تھا‘ ملک میں بڑے عرصے سے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ بند تھا‘ ۔۔اس بریفنگ سے یہ ٹوٹا ہوا سلسلہ دوبارہ (جڑ) گیا‘ میرا خیال ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور پارلیمنٹ کے درمیان بھی ۔۔اس قسم کی ایک میٹنگ ہونی چاہیے‘ ۔۔اس سے ۔۔ان اداروں کے درمیان موجود گیپ بھی کم ہو جائے گا‘ دوسرا ۔۔اہم واقعہ آج ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی چیف جسٹس نے کسی ہسپتال کا دورہ کیا‘ جسٹس ثاقب نثار چیف سیکرٹری کے ساتھ لاہور کے میو ہسپتال گئے‘ چیف جسٹس نے سہولتوں کا معائنہ بھی کیا اور ہسپتال کو بہتر بنانے کے احکامات بھی دیئے‘ یہ بھی ایک بہت اچھا اینی شیٹو تھا‘ مجھے یقین ہے چیف جسٹس مستقبل میں ملک کی مختلف سول کورٹس کا دورہ بھی کریں گے‘ یہ وہاں بھی ۔۔اسی طرح لوگوں کے مسائل سنیں گے اور یہ ۔۔اسی سپرٹ کے ساتھ لوئر جوڈیشری کی امپروومنٹ کے احکامات بھی جاری کریں گے‘

غیر اہم واقعات میں میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں دسویں پیشی تھی اور آج کا دوسرا غیر اہم واقعہ علامہ طاہر القادری نے آج ایک بار پھر سب کے استعفے مانگ لئے ، استعفوں کی اس فہرست میں ٹرمپ‘ پیوٹن اور مودی کے استعفے رہ گئے ہیں‘ علامہ صاحب یہ بھی مانگ لیتے تو شاید ۔۔اس سے سارے مسئلے حل ہو جاتے۔
خواتین وحضرات کیا آرمی چیف کی بریفنگ سے فوج اور حکومت کے درمیان موجود غلط فہمیاں ختم ہو جائیں گی‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…