منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی ’’جمہوریت‘‘ میں پھر جان پڑ گئی،آرمی چیف کی بریفنگ کے دوران قہقہے،آرمی چیف نے سیاستدانوں کو سرپرائزدیدیا،مشاہد حسین سید کے انکشافات

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سینیٹ کو بریفنگ کے دوران آرمی چیف نے کہا وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو مانتے ہیں ٗسینیٹ کمیٹی کو قومی سلامتی سمیت دیگر امور پر طویل بریفنگ دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے بریفنگ کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی بریفنگ کے دوران اتنی تفصیلی اور کھل کر بات ہوئی،

یہ پہلی مرتبہ ہوا، کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جس پر سوال نہیں کیا گیا اور آرمی چیف نے جواب نہ دیا ہو۔مشاہد حسین نے کہا کہ بریفنگ میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، امریکا سے تعلقات، افغان حکمت عملی، بھارت، مشرقی وسطیٰ کے مسائل اور ملک کے اندرونی معاملات سمیت سب پر بات ہوئی۔انہوں نے کہاکہ بریفنگ میں بہت اچھا ماحول رہا ٗسب بہت مطمئن ہیں، بریفنگ کے دوران قہقہے بھی لگ رہے تھے ٗ آرمی چیف نے کہا کہ وہ کھل کر پارلیمنٹ کی بالادستی کو مانتے ہیں۔دفاعی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ سول ملٹری ریلیشن کے لیے اچھی بات ہے، آج تمام خوف و خدشات سب دور ہوگئے ہیں ٗواضح ہوگیا کہ پاکستان ایک جاندار جمہوریت ہے اور تمام ستون آئین کے مطابق کام کررہے ہیں، ملک میں جمہوری عمل آگے چلے گا، آج ہم آہنگی کو بہت تقویت پہنچی ہے۔ مشاہد حسین نے کہاکہ یہ بریفنگ عسکری حکام اور پارلیمانی رہنماؤں کیلئے بہت اچھی تھی ٗ آج عسکری حکام اور جمہوریت کے لیے بھی تاریخی دن ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرمی چیف نے طویل بریفنگ دی اور یہ پہلی بار ہوا، انہوں نے ہر چیز پر کھل کر بات کی، جہاں جہاں ڈی جی آئی ایس آئی کی ضرورت پڑی انہوں نے بھی بات کی، آج سب کے خدشات دور ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…