بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نوازحکومت کا وہ فیصلہ جس کے باعث آج قومی خزانہ خالی ہوچکا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت توانائی کے چار بڑے منصوبوں پر حاصل شدہ قرضوں پر 35ارب روپے سالانہ سود کی ادائیگی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانہ خالی ہوچکاہے ۔وفاقی حکومتوں نے ناقص پالیسیوں کے باعث چار بڑے توانائی کے منصوبوں پر عالمی بینک سے اربوں ڈالرز کے قرضے حاصل کئے تھے اب پاکستان کی غریب عوام ان قرضوں پر سالانہ 35ارب روپے سود اداکررہی ہے جبکہ قر ضے کی اصل رقم ابھی تک اد ا ہی

نہیں کی گئی ہے ۔ایک حکومتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نواز حکومت نے چار منصوبوں پر حاصل کئے گئے قرضوں بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا نہ ہی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔چار منصوبوں میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ،تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ،منگلا ڈیم منصوبہ ،داسو ڈیم تعمیر کا منصوبہ کے علاوہ غازی بروتھا منصوبہ شامل ہے ۔ان منصوبوں پر غیرملکی بینکوں سے اربوں ڈالرز بطور قرض حاصل کئے گئے تھے اور ان پر سود کی شکل میں 35ارب روپے ادا کئے جارہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…