لاہور (آن لائن)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نے اچانک میو ہسپتال کا دورہ کیا ان کے ساتھ چیف سکرٹری کپٹن (ر) زاہد سعید اور دیگر افسران شامل تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے اچانک دورے پر میو ہسپتال کی انتطامیہ میں دوڑیں لگ گئیں۔ چیف جسٹس نے سب سے پہلے ہسپتال کی ایمرجنسی کا
دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے میو ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی جن میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات سمیت تمام ضروری اقدامات پر روشی ڈالی گئی۔ چیف جسٹس نے شہر کے سب سے بڑا ہسپتال ہونے کے باعث ایمر جنسی میں توسیع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ باہر سے آنے والے طالبات کو داخلہ نہ ملنے کی شکایات ہیں ۔ مقامی طالبات کا کوٹہ کم کر کے باہرسے آنے والی طالبات کو اکاموڈیٹ کیا جائے تاہم میرٹ کا بھرپور خیال کیاجائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے میو ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال میں داخل مریضوں سے ان کے مسائل کے ساتھ ساتھ عیادت بھی کی۔