پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی کا (ن) لیگ میں واپسی کا فیصلہ ،معاملات طے پا گئے ،کلثوم نوازکا بھی فوری ردعمل آگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن)میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ،بیگم کلثوم نواز کی اجازت سے معاملات طے پا گئے، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی مریم نواز کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی میرے بھائی ہیں ان کی واپسی کا تہہ دل سے خیرمقدم کروں گی۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ملتان دورے کی دعوت دی ہے اور نوازشریف کی مریم نواز کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ملتان آمد پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کی واپسی کا تہہ دل کیساتھ خیر مقدم کریں گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔بعدازاں مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جاوید ہاشمی کی سیاست اور(ن)لیگ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔جاوید ہاشمی کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 سے ہے اور مسلم لیگ (ن)میں ان کی شمولیت کی چہ مگوئیوں کے بعد حلقے کے مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں میں خدشات سامنے آرہے ہیں۔خیال رہے کہ جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے اختلافات کے باعث پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے دسمبر

2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، تاہم پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد انہوں نے سابقہ پارٹی قائد سے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا۔2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے اقتدار میں آنے اور تحریک انصاف کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران جاوید ہاشمی نے اس وقت خبروں میں نمایاں حیثیت حاصل کی جب انہوں نے عمران خان سے اختلاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…