جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے بعد علیم خان بھی گئے،حنیف عباسی نے تحریک انصاف پر بجلیاں گرادیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف مزید ثبوت میسر آ گئے ہیں اور وہ ریو یو پٹیشن میں نا اہل ہوں گے ،عمران خان کی ایک اے ٹی ایم کا ہمارے ہاتھ سے خاتمہ ہوا ہے او راب دوسری کی باری ہے ،منشیات فروش قوم کا لعنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

حنیف عباسی نے کہا کہ لا ہورکا قبضہ گروپ عبد العلیم اوکاڑہ میں چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو گھسیٹوں گا ۔اس پر صرف یہی کہوں گاکہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ۔ ابھی تو شہباز شریف لوگوں کی خدمت میں لگا ہوا ہے جب وہ باہر نکلے گا تو کیا صورتحال ہو گی اور ان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے والے کو لگ پتہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عبدالعلیم خان کے لیڈر کو بے نقاب کیا ہے اسی طرح ایک اے ٹی ایم کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے اور اب دوسری اے ٹی ایم کی باری ہے ۔عبدالعلیم خان تصدیق شدہ قبضہ گروپ ہے اور اس میں کوئی دورائے نہیں۔ تم دوسرے کی بات کرتے ہوئے اپنے دادا کا نام یاد کر کے قوم کو بتاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ عبد العلیم خان نے غیر قانونی طور پر زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنا دی ہے ۔یہ سوال ہوگاکہ پہلے پنجاب حکومت سوئی ہوئی تھی ۔ہم نے نیب میں ریفرنس دائر کیا لیکن لاہو رہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے لیا گیا ۔ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی جس جگہ بنی ہوئی ہے اسے دس سال بعد بھی منظوری نہیں مل سکتی ۔ غیر قانونی ہونے کی وجہ سے لیسکو اور سوئی گیس وہاں کنکشنز نہیں دے رہے اور لوگ عبد العلیم خان کے پیچھے پیچھے اور وہ آگے آگے ہے ۔ ای او آئی بی میں ایف آئی اے نے تین مقدمات درج کر رکھے ہیں اور اب 22-12کو 36،36کروڑ واپس کرنے کو تیا ہوا ہے ۔ قبضہ گروپ کے لیڈر عمران خان کے لئے

جہاز جہانگیر خان ترین اور اس میں تیل عبد العلیم خان کا ہوتا ہے ۔عبدالعلیم خان تم لوٹنے والے ہواو رشہباز شریف سنوارنے والا ہے ۔ اگر میری باتیں جھوٹ ہیں تو تم میرے خلاف عدالت میں جاؤ نہیں تو میں تو لے کر جاؤں گا ۔ اگر ہم کوئی اقدام کرینگے تو کہا جائے گا کہ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے اس لئے ہم نہیں کریں گے اور جب عدالت کے احکامات آئینگے تو مجبوراً کارروائی کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لو۔ تمہاری پارٹی کی بنیاد ہی جوئے کے اوپر رکھی گئی ہے ، تمہاری گندگی پوری دنیا کے سامنے ظاہر ہے ،

کیلیفورنیا کا کیس کس کو پتہ نہیں ،تم کوکین کے عادی ہو اگر تم 62اور 63پرپورا اترتے ہو تو پھر پوری قوم 62،63بلکہ اس سے آگے 66تک پورا اترتی ہے ۔ عبد العلیم خان نے چاند پر تھوکا ہے اور وہ تھوک اس کے منہ پر آئی ہے ۔ تم سیاست میں ابھی قدم جمالو ،سیاست اور چیز ہے اور قبضہ کرنا اور چیز ہے ۔ تم پہلے بھی ہارے ہو اور آئندہ بھی ہارو گے بلکہ عمران خان بھی ہارے گابلکہ پورے پاکستان سے ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف جو شواہد پیش کئے اس سے انکار نہیں کیا گیا او راس پر عدالت کو کسی جے آئی ٹی اور کمیشن بنانے کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔

عمران خان کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ریو یو پٹیشن میں جائیں گے اور اچھا مواد میسر آیاہے اور اس اپیل میں وہ نا اہل ہوں گے ۔ اب اگلا ٹارگٹ عبد العلیم خان ہے اور اس کے بعد ان کے باقی رہنماؤں کی لائن لگے گی ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش قوم کا لعنتی ہے اور جو کوئی اچھے آدمی پرشک کرے یا منشیات فروش کی حمایت کرے وہ بھی لعنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر نواز شریف ہے اور آئندہ عام انتخابات میں شیر دھاڑے گا اور اس کی قیادت ببر شیر نواز شریف کرینگے اور اس میں کوئی دورائے نہیں ۔ اگر عمران خان مداری کی بجائے سیاستدان ہوتا تو خیبر پختوانخواہ میں ڈلیور کرتا او ر ہمارے ساتھ مقابلہ کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ نہ کسی کی خواہش پر موت آتی ہے اور نہ کسی کی سیاسی زندگی ختم ہوتی ہے۔پریس کانفرنس میں حنیف عباسی نے عبدالعلیم خان کے خلاف درج ایف آئی آر و دیگر ثبوتوں کی کاپیاں بھی تقسیم کیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…