جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف سے علیحدگی، عمران خان سے تعلق، جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نااہلی کے بعد10دن کی چھٹیوں پرلندن پہنچ گئے جبکہ لندن پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر میری نا اہلی کا فیصلہ دیا تاہم عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ان کی نا اہلی کا فیصلہ دیا۔جہانگیر ترین کاکہنا تھاکہدس دن کی چھٹی پر آیا ہوں، چھٹیوں کے بعد پاکستان جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہسیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں وہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کریں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…