جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

کیا ڈاکٹر عبدالقدیر واقعی انتقال کر گئے،واٹس ایپ کے ذریعے مسلسل پھیلائی جانیوالی خبروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (آن لائن)محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے انتقال کی جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنی صحت یابی کا پیغام پوری قوم کو دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں،

وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل صحت مند ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کسی نے انٹرنیٹ اور واٹس ایپ کے ذریعے یہ جھوٹی خبر پھیلا دی ہے کہ میں انتقال کر گیا ہوں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے، کیونکہ ایسے لوگوں کی خواہشیں پوری ہونے لگیں تو پاکستان میں تو کوئی جانور بھی نہ زندہ بچے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ تمام کرم صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں جس کی بدولت میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں۔ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ مجھے ایسے ہی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہر شر اور برائی سے محفوظ رکھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…