منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نااہلی کے بعد جہانگیر ترین اس وقت کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں ،تمام تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نااہلی کے بعد10دن کی چھٹیوں پرلندن پہنچ گئے جبکہ لندن پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر میری نا اہلی کا فیصلہ دیا تاہم عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین

کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ان کی نا اہلی کا فیصلہ دیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہدس دن کی چھٹی پر آیا ہوں، چھٹیوں کے بعد پاکستان جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہسیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں وہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کریں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…