جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کا نام دنیا بھر کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہوگیا، کس نمبر پر ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے دنیا بھر میں رواں سال کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی شامل کرلیا گیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دنیا بھر کی10طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی ، اس فہرست میں جہاں دنیا بھر کی طاقتور اور پر اثر خواتین کو شامل کیا گیا ہے ، وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو

ان کی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دائیں ہاتھ ہیں جو ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ مریم نواز پاکستان کے موجودہ سیاسی تناظر میں بہت تیزی سے ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ دنیا کی دیگر پر طاقتو ر ترین خواتین میں سعودی عرب کی منا ل الشریف ، اٹلی کی ایما مورونو، سویڈن کی وزیر خارجہ مارگریٹ والسٹروم اور دیگر شامل ہیں ۔1۔ منال الشریف کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور انہیں دنیا بھر میں سعودی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے معاشرے میں کئی مصائب برداشت کرنے کے بعد سعودی خواتین کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔اس فہرست میں دوسر انمبر اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایما مورونو کا ہے جو دنیا کی سب سے طویل العمر خاتون نے تھیں،وہ ناول نگار اور ڈوپلومیٹ رہی ہیں اور رواں سال 15اپریل کو 117سال،137دن ، 16گھنٹے اور چند منٹ کی عمر میں ان کا انتقال ہوا ، طویل ترین عمر پانے کی وجہ سے وہ اس سال خبروں میں رہنے والی خاتون کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔مارگریٹ والسٹرم جب 22سال کی تھیں تو انہیں ان کے دوست نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، لیکن جب وہ49برس کی عمر کو پہنچیں تو ان کی بھرپور کارکردگی کی وجہ سے انہیں سویڈن کا وزیر خارجہ بنایا گیا،

ناقدین خاتون وزیر خارجہ کی وجہ سے سویڈن کی خارجہ پالیسی کو نسوانیت کے زیر اثر خارجہ پالیسی کا نام دیتے ہیں۔ہینڈا ایاری خبروں میں سب سے زیادہ رہنے والی خواتین میں چوتھے نمبر پر ہیں ،می ٹو مہم کے دوران انہوں نے سوئس ماہر تعلیم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر طارق رمضان پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کئے تھے ، ہینڈا ایاری فرانس کی مشہور مصنفہ اور سماجی کارکن ہیں۔برما میں پیدا ہونے والی خاتون اولیو یانگ 31جولائی کو انتقال کرگئیں انہوں نے امریکن حکومت کے ساتھ جنگجو کے طور پر کام کرنے سے انکار کیا تھا جبکہ وہ متعدد بار قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

اصیلی اردگان ترک ناول نگار ہیں اور انہیں اس سال کرد باغیوں کی حمایت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ان کے ناول یورپی ممالک میں پڑھے جاتے ہیں ، انہیں رواں سال جولائی میں حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔فوٹو گرافر لتیزیابتاگالیا کی بنائی گئی سیسیلین مافیا کی تصاویر اٹلی کے ایک مقامی اخبار میں 1970اور80کی دہائیوں میں شائع ہوئیں اور رواں سال انہیں عجائب گھر کا حصہ بنا دیا گیا ، اسی وجہ سے بین الاقوامی میڈیا میں ان کا تذکرہ نمایاں رہا ۔انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون سنتا نوریا دنیا کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں جنہوں نے لڑکیوں کے لئے اسلامک بورڈنگ سکولز کا ایک نیٹ ورک قائم کیا۔

چین سے تعلق رکھنے والی خاتون شاعرہ نے اپنی زندگی کے41سال چین کے ایک دور افتادہ گاں میں گزارے مگررواں سال ان کی نظمیں چین میں سب سے زیادہ پڑھی گئیں۔ایلیس نے کئی سالوں تک حقوق نسواں کی جنگ لڑی ، خواتین حقوق کے لئے انہوں نے 40سال قبل ایما میگزین کی بنیاد رکھی ، جوکہ پوری دنیا میں عورتوں کے حقوق کی ایک پراثر آواز بنا ۔دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں گیارہواں نمبر سابق وزیر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ہے جو کہ اپنے والد کی دست راست کے طور پر سامنے آئیں مگر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے ان کی شہرت کو خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…