اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

عدلیہ کے فیصلے سے قوم کو کنفیوز کررہے ہیں،نوازشریف کو جس بنیادپرنااہل کیا گیا وہ عمران خان ۔۔۔! جاویدہاشمی نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2017

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے قوم کو کنفیوز کررہے ہیں،نوازشریف کو جس بنیادپرنااہل کیا گیا وہ ساری باتیں عمران خان کے کیس میں بھی تھیں،سپریم کورٹ کا تقدس واحترام رہنا چاہیے،لیکن اگرسپریم کورٹ کے کہنے پر اسمبلی توڑی گئی تو یہ جوڈیشل مارشل لاء4 تصور ہوگا۔ملک کے اندربے چینی کی فضاء ہے،وزیراعظم کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مشورہ کرکے ملک کی موجودہ صورتحال پر

بند کمرے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے۔پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں آئین کے آگے سرجھکانے والے پھر اس کو اپنے تلے رونددیتے ہیں۔وارنٹ نکالنے والے آئین شکن بھگوڑے آمر پرویزمشرف کے وارنٹ بھی جاری کرنے کی بھی ہمت کریں۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس نے پنڈی ائیرپورٹ پر میرے ہاتھ چومے تھے لیکن ان کی ہربات کو مانانہیں جاسکتا،عدلیہ کافیصلوں پرتنقید کا ہمیں حق ہے ،گزشتہ روزتین فیصلے آئے ، نوازشریف،عمران خان اور جہانگیرترین کے فیصلے آئے لیکن ان فیصلوں کا کوئی سرپیرنہیں ہے ،کسی کوسزا دے دی گئی اور کسی کو معاف کردیا گیا،نوازشریف اورعمران خان کا کیس ایک جیسا تھا،نوازشریف کو جس بنیاد پرنااہل کیا گیا وہ ساری باتیں عمران خان کے کیس میں بھی ہیں،ایک کو سپریم کورٹ نے ریلیف دیا اور دوسرے کو نہیں۔ایک صاحب کہتے ہیں کہ پوری قوم کو جمائمہ خان کا شکریہ اداکرنا چاہیے کہ ان کی وجہ سے عمران خان بچ گئے ،یعنی پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی یقین ہے کہ عمران خان جمائمہ خان کی وجہ سے بچ سکے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے ،آئین کے سامنے سرجھکانے والوں نے کئی بار اس کو اپنے بوٹوں تلے روند ا ہے، میں کہتا تھا کہ جوڈیشل مارشل لاء لگانے کی تیاری کی جارہی ہے،آج اینکرز اور دانشورحضرات بھی مان چکے ہیں کہ جاوید ہاشمی نے جو باتیں کی ہیں وہ بالکل درست ہیں۔

سپریم کورٹ کا تقدس واحترام رہنا چاہیے،لیکن اگرسپریم کورٹ کے کہنے پر اسمبلی توڑی گئی تو یہ جوڈیشل مارشل لاء ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سچ کہنے کی ہمت کسی کو نہیں ہے ،آج جیسے وارنٹ نکالے جارہے ہیں ،ایسا ہی ایک وارنٹ آئین شکن بھگوڑے آمرپرویزمشرف کا بھی نکال کردکھائیں جس نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ملک کوسب سے زیادہ نقصان پہنچایا،انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نے پورے نظام کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا تھا،آج ملک کے اندربے چینی کی فضاء ہے،

ہم سریس ماحول میں ہیں،انتخابات سر پرکھڑے ہیں،ملک کا نظام چلتا رہنا چاہیے،اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے ،چاہے کوئی ناراض ہو،الیکشن وقت پر ہونے چاہیں،وزیراعظم کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مشورہ کرکے ملک کی موجودہ صورتحال پر بندکمرے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک جہازچلا گیا تودوسراجہازآنے کو تیار ہے۔پیپلزپارٹی نے ملتان میں ایک اچھا جلسہ کیا،ملک میں اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں جاری رہنا چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے ملاقات میں میں نے حلقہ این اے 149کی بات کی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ خود حلقے میں آکران کی انتخابی مہم چلائیں گے۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،ہماری غلطیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان دولخت ہوا،بنگالی ہمارے محسن تھے،سولہ دسمبر کو ہی پشاور میں آرمی پبلک سکول کا سانحہ ہوا ،افسوس ہم اپنے بچوں کی حفاظت بھی نہیں کرسکے،ملک کے کئی علاقوں میں ابھی بھی دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں ،ابھی بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہم اپنے بچوں کی حفاظت کرسکیں گے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…