کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعد رفیق کی پیغام رسانی کام کرگئی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ’’ڈیل ‘‘ہوگئی،حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر،پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان رابطے کام کرگئے۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے بل پر حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے بل کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ
سندھ سید مراد علی شاہ کے ذریعے پیغام رسانی کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان جمعہ کو مختصر ملاقات بھی ہوئی تھی۔ میڈیا سے بات چیت میں خواجہ سعد رفیق نے اس حوالے سے بتایا کہ خدا کا شکر ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے ہوگیا ہے، قومی امید ہے کہ آئینی ترمیمی بل پر سب ووٹنگ میں کامیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے متعلق بل سینیٹ سے منظور ہونا ہے۔