اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی نظرثانی درخواست پرسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اسلام آباد میں جاری
اجلاس کے اعلامیہ میں جہانگیر ترین کے محض اخلاقی بنیادوں پر استعفی دینے کے فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کا کرپٹ، گاڈ فادر، سیسلین مافیا سے کو ئی موازنہ نہیں، ان کے مستعفی ہونے کے فیصلے کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اعلیٰ سطح کی پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے اس کمیٹی کا اسدعمر، شفقت محمود، فوادچوہدری اور ڈاکٹربابراعوان حصہ ہیں۔