تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ ،جہانگیر ترین اب کیا کرینگے؟ اعلان کردیا

16  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب نااہل قرار دیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کرتا ہوں ٗ اخلاقی طورپر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں ٗ امید کرتا ہوں عمران خان میرا ستعفیٰ قبول کرلینگے ۔

ایک روز قبل جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی دائر درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری کو آرٹیکل 62کی شق ایف ون کے تحت تاحیات نا اہل قرار دیاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست خارج کر دی ۔ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہانگیر ترین سے گھر جاکر ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔جہانگیر ترین نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں، اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں ٗامید کرتا ہوں عمران خان میرا استعفیٰ قبول کرلیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے ٗ نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی ہے ٗ مجھے اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کوسب سے بڑی سیاسی قوت بنایا ہ

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…