جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اور عمران خان نا اہلی کیس کے بعد چیف جسٹس پہلی بار منظر عام پر آگئے، ایسا دبنگ بیان دے ڈالا کہ پورا ملک ہل کر رہ گیا، سیاستدان ، وکلا اور ٹی وی اینکرز ہکا بکا رہ گئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹھارویں ترمیم کے فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو قبول کیا، عدلیہ ہمارا بابا ہے ، کسی شخص کے خَلاف فیصلہ آجائے تو اسے اپنے اس بابے کو گالیاں نہیں دینی چاہئے، ، عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دینگے، ہم پر دبائو ڈال کر فیصلہ کروانے والا ابھی کوئی پیدا نہیں ہوا، انصاف پر مبنی فیصلے کرینگے جس کا انعام اللہ سے ملنا ہے ، ان لوگوں کیلئے اتنا بڑا انعام نہیں

چھوڑ سکتے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا پاکستان بار کونسل کی تقریب سے خطاب، عدلیہ مخالف بیانات ، تقریروں پر سیاستدانوں اور وکلا کو جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا، عدلیہ ہمارا بابا ہے ، کسی شخص کے خَلاف فیصلہ آجائے تو اسے اپنے اس بابے کو گالیاں نہیں دینی چاہئے، ، عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دینگے، لیڈی جج کے چیمبر میں گالم گلوچ کرنا کونسا شیوہ ہے؟ گاؤں میں جب لوگوں میں جھگڑا ہوتا ہے تووہ بابا رحمت سے فیصلہ کراتے ہیں اور وہ جو بھی فیصلہ دے اسے تسلیم کیا جاتا ہے، کوئی بھی شخص بابے رحمت کے وقار کو چیلنج نہیں کرسکتا۔ اسی طرح عدلیہ بھی ہمارا بابا ہے، جب آپ کے خلاف کوئی فیصلہ ہوجائے تو اسے گالیاں مت نکالیے اور یہ نہ کہیے کہ یہ بابا کسی پلان کا حصہ بن گیا ہے پوری ایمانداری سے فیصلے کرتے ہیں ، یہ پلانز کہاں سے آگئے، یہ دباؤ کہاں سے آگئے ، یہ کس نے ہمیں آکر کہا کہ اس طرح سے فیصلہ کرو، ایسا کہنے والا کوئی پیدا نہیں ہوا۔ چیف جسٹس سے بڑا کوئی عہدہ نہیں مل سکتا اب کوئی انعام ملے گا تووہ اللہ کے حضور سے ملے گا اور وہ اسی صورت ملے گا جب ہم انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے اور یہی سب سے بڑا انعام ہوگا،

کیا ہم اتنا بڑا انعام ان لوگوں کیلئے چھوڑنے کیلئے تیار ہوجائیں گے؟ریاست کے جتنے بھی اعضا ہیں وہ جمہوریت سے وابستہ ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ میں نے قسم اٹھائی ہوئی ہے کہ ہم اپنے آئین کا تحفظ کریں گے اور جمہوریت کا آئین سب سے بہترین ہے اس کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے، میں اپنے بیٹے کو اس شرمندگی کے ساتھ نہیں چھوڑ کر جاؤں گا کہ ہم نے جمہوریت کا تحفظ نہیں کیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مبصرین ، تبصرہ کرنے والے لوگ جنہوں نے فیصلہ نہیں پڑھا ہوتا وہ ایسی کہانی پیش کردیتے ہیں کہ ہم سنتے ہیں تو ہمیں بھی حیرت ہوتی ہے کہ ہم نے تو ایسا نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک معیار سیٹ کیا ہے جس کے تحت سپریم کورٹ ایک مہینے سے زیادہ کوئی بھی فیصلہ محفوظ نہیں رکھے گی ،

اسی معیار کے تحت عمران خان ، جہانگیر ترین نا اہلی کیس کا فیصلہ سنایا ، نہیں پتا تھا کہ جمعہ کو ہی حدیبیہ کا بھی فیصلہ آرہا ہے۔آپ کو خوش ہونا چاہیے اور عدلیہ پر فخر ہونا چاہیے کہ وہ جلد کیسز نمٹا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…