پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دہشتگردی اسلام ٗ پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے ،مریم اور نگزیب

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے سن شہید ہیں ٗ دہشتگردی اسلام ٗ پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے ٗ معصوموں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں ۔ وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے

شہداء اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء کی قربانی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک زبان ہوکر صف آراء ہوئی۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اسلام،پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے رنگ ونسل ومذہب وعقیدہ اور عمر وجنس کے کسی امتیاز کے بغیر پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے دل سوز واقعے نے پوری قوم کو دہشت گردی کی عفریت کے خلاف متحد کیا۔انہوںنے کہا کہ ہم ان معصوموں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اے پی ایس سمیت تمام شہداء کے خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کے عزم وحوصلے قابل فخر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…