اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر اخبار روزنامہ خبریں نے نجی ٹی وی رپورٹ کے حوالے سے خبر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کے موقع پر کمرہ عدالت کی مہمانوں کی گیلری میں چیف جسٹس
کی فیملی بھی موجود تھی۔ کمرہ عدالت میں رش ہونے کے باعث کمرہ عدالت کی گیلری بھی فیصلہ سننے والوں کیلئے کھول دی گئی تھی، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی فیملی بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھی۔