اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان جہانگیرترین نا اہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ ٹھیک دوپہر 2بجے آج سنانے جا رہی ہے۔ اس وقت بڑی تعداد میں لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہی کیلئے ٹی وی سیٹوں کے سامنے جا بیٹھے ہیں اور ملک بھر میں اس کیس کے فیصلے کو لے کر تبصرے اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چہ میگوئیاں اور سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں
جبکہ نیوز چینلز پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور مبصرین اور تجزیہ نگار مختلف پیش گوئیاں کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب بنی گالہ میں بھی تحریک انصاف کے رہنمااور قیادت جمع ہو چکی ہے جبکہ عمران خان اور جہانگیر خان ترین سیاسی سرگرمیوں کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔ جبکہ فواد چوہدری اور دیگر قائدین سپریم کورٹ میں فیصلہ سننے کیلئے موجود ہیں۔