جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

کارگل پر فوج کی بے عزتی ،نواز شریف سابق آرمی چیف کو کیا کہتے رہے؟راجہ ظفر الحق کاپرویز مشرف کے بیان پرردعمل ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی) سینیٹ میں قائد ایوان ومسلم لیگ ( ن ) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کارگل پر فوج کی بے عزتی نواز شریف نے نہیں بلکہ خود پرویز مشرف نے کروائی ہے ، کارگل ایڈوانچر پر میاں نواز شریف نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے اظہار ناراضگی کیا تھا ،مشرف نے کارگل ایڈوانچر میں کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا، دعا کریں کہ الیکشن وقت پر ہو جائیں ۔اسی میں ملک اور قوم کی بہتری ہے ۔

وہ گذشتہ روز آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں پرویز مشرف کے حالیہ بیان پرردعمل کااظہار کر رہے تھے ۔ راجہ ظفر الحق نے کہاکہ جب پرویز مشرف نے کارگل پر فوج کشی کی تو انہوں نے نہ تو کور کمانڈرز،فضائیہ ، وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع سمیت کسی کو بھی اعتماد میں میں نہیں لیا۔ خود پرویز مشرف نے اپنی کتاب ان دی لائن آف فائر میں خود لکھاہے کہ کارگل کے معاملے پر انہون نے کسی کور کمانڈرکو اعتماد مین نہیں لیا اور نہ ہی کوئی مشورہ کیا۔ کیونکہ ان کے خیال کے مطابق جب واقعہ ہو جائیگا تو سب کو خبر ہو جائے گی ۔ سانحہ کارگل پر اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھی لاعلم رکھا گیا جس پر انہوں نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف پر اظہار ناراضگی کیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جانب سے قومی الیکشن ملتوی ہو نے کے سوال کے جواب میں راجہ ظفر الحق نے کہاکہ دعا کریں کہ الیکشن وقت پر ہو جائیں ۔اسی میں ملک اور قوم کی بہتری ہے ، جب ان سے ان کا ذاتی خیال پوچھا گیا تو راجہ ظفر الحق کا کہناتھا کہ میں کھبی کوئی پیشن گوئی نہیں کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ، جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی توقعات اور معلومات کی بنیاد پر وقت پر الیکشن ہونے کا کہاہے۔ فاٹا بل کو قومی اسمبلیکے ایجنڈے سے خارج کرنے اور اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کے بائیکاٹ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ فاٹا کے بارے میں بل جلد ہی قومی اسمبلی کے فلور پر جلد پیش کر دیا جائیگا۔اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد مین لینے کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم ہاؤ س مین بلا کر متفقہ فیصلہ کریں گے ۔ اور امید ہے کہ تمام سیاسی قیادت کسی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش کرئے گی ۔ ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہاکہ تمام ادارے قانون و ضابے کے پابند ہین جب مل کر کام کریں گے تو ملک و قوم کو فائیدہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…