بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

’’انہیں کیوں نکالا‘‘نوازشریف اس وقت بھی وزیراعظم ہیں!واپسی کی اُمیدیں پھر روشن، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نواز شریف کو عوام اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا، آئین کے آرٹیکل 95اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، نوازشریف اس وقت بھی وزیراعظم ہیں،لاہورہائیکورٹ نے

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔ اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرغلام یاسین بھٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نواز شریف کو عوام اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا، آئین کے آرٹیکل 95اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، نوازشریف اس وقت بھی وزیراعظم ہیں اس لیے الیکشن کمیشن کے28جولائی کے نوازشریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے اورکیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، اسپیکرقومی اسمبلی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…